وزیراعلی گلگت اپنی پولو ٹیم پر توجہ دے میزبانی ہم بہترین طریقے سے انجام دے رہےہیں۔شفیق الملک 

جترال(چترال ایکسپریس)جذبہ خدمت تنظیم چترال کے سرپرست اعلی شہزادہ محمد شفیق الملک نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو اپنی گلگت کی پولو ٹیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔جوکہ پچھلے کئ سالوں سے ہمارے مہمان بن کر شندور اتے ہیں اور شکست کھاکرچلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی گلگت خالد خورشید کا وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو شندور می بطور مہمان بن کر آنے کی خط لکھنا مضحکہ خیز اور اپنی عہدے کی توہین ہے۔گلگت اور چترال میں بچوں سے لیکر بزرگوں کو پتہ ہے کہ شندور چترال کا ہے اور چترال انتظامیہ شروع سے لیکر اب تک اسکے انتظامات سر انجام دے رہا ہے۔خالد خورشید کے خط سے خیبر پختونخواہ اور چترال کے لوگون کی دل ازاری ہوئی ہے لہذا انکو معافی مانگنا چاہیۓ اور ساتھ ہی اپنے پولو ٹیم پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔خالد خورشید ہمارے مہمان بن کر ائے ہم اسکی قدر کرینگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔