تازہ ترین

گلگت کے وزیر اعلی مہما ن بن کر شندور میلے میں آئنگے،میزبان وزیر اعلی محمود خان نے ایک ہفتہ پہلےان کو دعوت دی ہے,معاون خصوصی وزیرزادہ

چترال (چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے 14جون کو وزیر اعلیٰ جی بی کے نام ڈی او لیٹر لکھ کر انہیں 2 جولائی کو جشن شندور کے دوسرے دن مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا جبکہ چیف منسٹر جی بی کا دعوت نامہ 20 جون کو جاری ہؤا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے پی پی پی کے لیڈر سلیم خان کا شندور فیسٹول کے بارے میں صوبائی حکومت پر تنقید کو ان کی لاعلمی کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی بی حکومت کے ساتھ ساز باز کرنے یا خاموشی اختیار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاکیونکہ اس کے جملہ انتظام و انصرام کے پی حکومت کے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور اپر چترال اور لویر چترال کے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ہاتھوں میں جاری ہے اور کے پی کے چیف منںسٹر کو اس میں جی بی کی طرف سے دعوت دینا کوئی معنی نہیں رکھتی ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔