وی سی ایون ون کے چیرمین وجیہ الدین کی زیر صدارت غیر معمولی اجلاس منعقد

چترال ( محکم الدین ) ویلج کونسل ایون ون کے چیرمین وجیہ الدین کی زیر صدارت وی سی آفس میں ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں وی سی کے جملہ کونسلرز اور عمائدین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ایون عید گاہ کی تعمیر ، زیر تعمیر کالاش ویلیز روڈ کی زمین کے معاوضے اور گرلز ڈگری کالج ایون کی تعمیر میں طویل ترین تاخیر زیر بحث آئے۔ جس میں ایون عیدگاہ کے حوالے سے حاضرین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا ۔ کہ عید گاہ کا منصوبہ تاحال نامکمل ہے۔ دیواروں کی تعمیر ناقص اورنامکمل ہیں ۔ عید گاہ کے شمالا اور جنوبا گیٹ نصب نہیں کئے گئے ہیں ۔ تعمیر شدہ دیوار پر پلستر چڑھایا گیا ہے ۔ اورنہ محراب کی طرف دیوار تعمیرکی گئی ہے جبکہ عید الاضحی کیلئے بہت کم وقت رہ گیا ہے۔ اس لئے عید سے پہلے متعلقہ ادارہ اور اصل ٹھیکیدار غلام اللہ سے رابطہ کیا جائے ۔ تاکہ باقیماندہ کام کی تکمیل بروقت ہو سکے ۔ اجلاس میں کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر پر خوشی کا اظہارکیا گیا ۔ تاہم روڈ کی زد میں آنے والے زمین مالکان کی طرف سے مارکیٹ ریٹ کےمطابق زرعی زمینات کے معاوضےکے مطالبے کو جائز قرار دیتےہوئے حکومت اور این ایچ اے سے اپیل کی گئی ۔ کہ ایون کی زرخیز زرعی زمینات کے عوض موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق آدائیگی کی جائے۔ تاکہ متاثرین کی تسلی و تشفی ہو سکے ۔ اس سلسلے میں ایک متفقہ قراداد بھی منظور کی گئی ۔ اجلاس کے آخر میں ایون گرلز ڈگری کالج کی تعمیر میں مسلسل تاخیرپر انتہائی افسوس کا اظہارکیا گیا ۔ اور حاضرین نے کہا ۔ کہ یہ بات تعجب خیز ہے ۔ کہ کالج کی تعمیر کا آغاز 2014 میں کیا گیا ۔ اور چار دیواری کی نامکمل تعمیر کے بعد کام روک دیا گیا ہے ۔ جبکہ اب تک کالج کی تعمیر ہو جانی چاہئیے تھی ۔ اور تدریس کا عمل شروع ہونا چاہیئے تھا ۔ لیکن صد افسوس تدریس کجا ۔ کالج کی عمارت کیلئے ایک اینٹ بھی نہیں رکھا گیا ہے ۔ اب یہ بات سننے میں آرہا ہے۔ کہ زمین ڈبل سٹوری بلڈنگ کیلئےموزون نہیں ہے ۔ اگر دوہری منزل نہیں بن سکتی ۔ تو سنگل منزل تعمیر کرکے بچیوں کو تعلیمی محرومی سے بچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دس ویلج کونسلوں کی سینکڑوں بچیان ایچ ای سی ، محکم ایجوکیشن اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ناقص اور تعلیم کش اقدام کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ متعلقہ ادارے اب بھی کالج کی تعمیر کے حوالےسے سنجیدہ قدم اٹھا کر بچیوں کوزیور تعلیم سے بہراورکرنےمیں کردار ادا کریں۔اجلاس میں ویلج چیرمین وجیہ الدین کے علاوہ کونسلر ابو ذرغفاری ، کونسلر مولانامحمد امین، کونسلرمجاہد، کسان کونسلر قاری اسرار احمد، یوتھ کونسلرصہیب عمر عمائدین علاقہ حاجی انورولی خان ، حاجی عبدالرحمن ، حاجی محمد ظفر ، حضرت علی ، ریٹائرڈ حولدار رحمت اکرام ، محب اللہ، قاضی رشید الاعظم ، ہدایت اللہ اور سیکرٹری ویلج کونسل آصف وغیرہ موجود تھے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔