چترال پولیس نے خفیہ ایجنسی کی مدد سے ایک اور کاروائی کر تے ہوئے دروش خیر آباد سے دو افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا

چترال (چترال ایکسپریس)چترال پولیس نے خفیہ ایجنسی کی مدد سے ایک اور کاروائی کر تے ہوئے دروش ٹاؤن کے نواحی گاؤں خیر آباد سے دو افغان باشندوں کو گرفتار کر لیاجو کہ ارسون بارڈر سے غیر قانونی طور پر چترال میں داخل ہوگئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویر چترال سونیہ شمروز خان نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ضلعے میں داخل ہونے والے افغان باشندوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے جبکہ ان کو اپنے گھروں میں ٹھہرانے والے دونوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مقامی افراد کے خلاف بھی کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی بنیاد پر گرفتار افراد کا نام فی الحال صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں ۔ ارسون میں گزشتہ روز پولیس کی گشت پارٹی پر فائرنگ کے واقعے کی پیش رفت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی جارہی ہے جس کی تفصیلات جلد ہی میڈیا کے سامنے پیش کئے جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔