وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب صاحبہ کے نام کھلا خط۔

بخدمت جناب مخترمہ مریم اورنگزیب صاحبہ وزیر اطلاعات و نشریات اسلام اباد۔
جناب عالیہ۔
گزارش ہے کہ ہم ریڈیو پاکستان کے کنٹرکٹ ملازمین کو بلاجواز نکالے گۓ ایک سال سے زاٸد عرصہ گزر گیا ہے۔نیا پاکستان تحریک انصاف کی نا اہل اور نالاٸق حکومت نے ہمیں نوکریوں سے محروم کرکے 1020 خاندانوں کی معاشی قتل کی ہے ہم نے ریڈیوپاکستان جیسے قومی ادارے کو اپنی پوری زندگی وقف کی ہیں کسی کے بیس سال کسی کے 25سال اور کسی کے 40 سال بھی سروس ہو چکی تھی
جناب عالیہ۔ ہم اپ سے گزارش اور درد مندانہ اپیل کرتے ہیں ہم نے اپنے ساری زندگی ریڈیو میں گزاری ہر مشکل وقت میں کنٹرکٹ ملازمین اس قومی ادارے کا ساتھ دیا جسکےبدلے میں سابقہ تحریک انصاف کی انصاف والا حکومت نے ہمیں ملازمت سے محروم کیا تنگ امد بہ جنگ امد ہم مہینے تک سڑکوں پر رہے جن میں خواتین بھی شامل تھیں کوٸی پوچھنے والانہیں تھےاورکوٸی پرسان حال نہیں تھا ہمیں یاد ہے اس وقت جب ہم دھرنے میں سڑکوں پر تھے تو پاکستان مسلم لیگ کی اعلی قیادت نے ہم سے ملاقات کی اور ہماری مطالبات سنی اور ہماری بحالی کی یقین دہانی کی تھی جس میں اپ کی شخصیت بھی نمایاں تھیں۔ اس وقت اللہ کی فضل کرم سے اپ ہمارے وزیر اطلاعات و نشریات ہیں ہم اپ کی اعلی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوۓ اپ سے بڑی امید رکھتے ہیں انشا اللہ اپ ہماری بحالی میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گےاورہماری بحالی کی منظوری کی حکم صادر فرماٸیں گے۔ اللہ اپ کی حامی و ناصر ہو۔
وسلام۔
فقط۔
برطرف کنٹرکٹ ملازمین ریذیو پاکستان

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔