وزیراعلی خیبر محمود خان کی کرک میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوراں پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گزشتہ روز کرک میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوراں فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہید کانسٹیبل نے قوم کے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جان کی قربانی دی ہے، ان کی یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور قوم ان کی قربانی کو یاد رکھے گی۔ انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔