وزیراعلیٰ محمود خان کی سوات ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار فضل مولا اور کارکنان کو مبارکباد

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہےکہ سوات ضمنی انتخابات میں میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے شاندار کامیابی حاصل کی اور ان انتخابات میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے پی ٹی آئی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرنے پر پی کے-7 کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار فضل مولا اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی کے-7 کے ضمنی انتخابات اگلے عام انتخابات کا ٹریلر ہیں اور ان انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سوات پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور آئیندہ بھی رہے گا، خیبر سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور عوام نے ملک لوٹنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردیا ہے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت تیزی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے، ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔اور عوام جلد سے جلد اس نااہل حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔