وزیراعلیٰ محمود خان کی لوئر دیر لال قلعہ میں سکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں ایک بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر دیر کے علاقہ لال قلعہ میں سرکاری سکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں ایک بچے کے جاں بحق اور دیگر کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق بچے کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچے کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ نے ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کو ملبے تلے دبے بچوں کی بازیابی کیلئے فوری طور پر امدادی کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کوتاہی یا غفلت سرزد ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔