آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپرچترال کے زیراہتمام تمام سرکاری ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

اپرچترال(چترال ایکسپریس)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس ضلع اپرچترال کے زیراہتمام اپرچترال کے تمام سرکاری ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت چرمین اگیگا  قاری احمدعلی مین چوک بونی میں منعقد ہوا۔

احتجاجی مظاہرے میں اپرچترال کے سرکاری ملازمین خصوصاً بڑی تعداد میں خواتین ملازمین شریک ہوئیں

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اپرچترال کے قائدین اور تمام تنظیموں کے ذمہ داران نے مظاہرین سے خطاب کیا اور اپنے خطاب میں صوبائی حکومت کے پنشن اصلاحات کو مسترد کیا اور  قرارداد منظور کئے

 میں پنشن اصلاحات کو جلد ازجلد واپس لینے اور سابقہ پنشن طریقہ کار کو لاگو کرنے ،ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر عطاءالرحمان  فوری بحال ،ایڈہاک اساتذہ کو CP فنڈ کے بجائے GP فنڈ میں مستقل کرنے۔

، میڈیکل الاونس کو 100٪ اضافے کے ساتھ بحال کنوینس الاونس کو وفاق کے طرز پر 100٪ بڑھانے کرنے کامطالبہ کیاگیا۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو تمام سرکاری ملازمین قلم چھوڑ،کام چھوڑ ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے اور وزیراعلی ہاوس پشاور اور بنی گالہ کی طرف مارچ کرینگے

احتجاجی مظاہرےکےبعدبونی چوک سے ڈی سی آفس تک ایک پرامن ریلی بھی نکالی گئی اور ڈپٹی کمشنر کو قراداد پیش کیاگیا۔

ڈپٹی کمشنر اپرچترال منظور احمد آفریدی نے مظاہرین کویقین دلایا کہ مطالبات کو حکام بالاتک پہنچائنگے جس کے بعد یہ پرامن احتجاجی ریلی اختتام ہوا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔