تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کی شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت، حملے میں پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکر کی شہادت پر تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکر کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے انہوں کہا کہ پولیو مہم کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والوں کو قوم کے بچوں کے محفوظ مستقبل کا دشمن قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے پولیو ٹیموں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔
دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے پولیس کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔