تحصیل چئیرمین لوئیر چترال کوہ اور اپر چترال کے درمیان فاصلہ پیدا کرکے صارفین بجلی کو مستقل مسائل سے دوچار کر رہے ہیں۔عمائدین اپر چترال 

اپرچترال (ذاکرمحمد زخمی)عمائدین اپرچترال نےتحصیل چئیرمین لوئیر چترال شہزادہ امان الرحمٰن کی اس بیان پر( کہ بیرموغ گولین کے دو میگاوٹ بجلی کو فراہم کرکے کوہ لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل کر لیا جائیگا) کی شدید مزمت کرتے ہوئے مسترد کردیاہے۔ عمائدین اپر چترال جن میں،، نو منتخب چیرمین،کونسلرز،سابق ناظمین اور دوسرے افراد شامل تھے،،نے ایک ہنگامی پریس ریلیز کے ذریعے جملہ زمہ دراں کو متنبہ کی کہ کوہ کے عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ کی عذاب سے نکالنا احسن اقدام ہے تاہم اس کے آڑ میں پیڈو کا ٹرانسمیشن لائن کا اگر استعمال کرنے کا تجویزہے تو یہ کسی بھی طرح اپر چترال کو منظور نہیں مئیر صاحب کو چاہیے اتنے اہم اقدام اٹھاتے ہوئےزمینی حقائق کو مدنظر رکھنا چاہیے۔اگر مئیر صاحب میں اتنی صلاحیت ہے توایس ار ایس پی 2میگاواٹ بیرموغ پاور ہاؤس کے لیے علیحدہ ٹرانسمیشن لائن بیچھا دے اور کوہ کے عوام کو مصیبت سے نجات دلا دیں۔بصورت دیگر کوئی بھی عمل اپر چترال صارفین کے لیے ناقابل برداشت ہوگی۔ عمائدین کا کہنا تھا میئر کی یہ غیرمساویانا سوچ اپر چترال اور کوہ کے عوام کے مابین فاصلہ پیدا کرکے بجلی کی تحریک کو سبوتاژ کرنےسازش ہے جسے کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اتنی بےجااختیارات مئیر لوئیرچترال کو حاصل ہیں کہ ایک ضلع کی ٹرانسمیشن لائن کو کاٹ کر صارفین کو متاثر کرسکتاہے تو اپر چترال میں بھی دو تحصیل چیرمین ہیں۔ انہیں بھی اگے انا چاہیے۔اور اپنے علاقے کے عوام کی بھر پور نمائندگی کرنا چاہیے بصورت دیگر عوام اپنا فیصلہ کرنے میں ازاد ہوگی ۔عمائدین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہم نے اپنا احتجاج اور روڈ بلاک جشن شندور کے پیش نظر عوام اور انتظامیہ کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ختم کردی تھی ایسا نہ ہو کہ عوام ایک بار پھر سڑکوں پر ائیے۔اس نازک صورت حال کا ادراک زمہ داروں کے لیے ضروری ہے۔صارفین بجلی جو پہلے سے اپر چترال میں مصیبت سے دوچار ہیں انہیں مزید ازمائش میں نہ ڈالا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔