کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس کا انعقاد۔

چترال(چترال ایکسپریس)کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کی جانب سے اپنے دو ممبران مرحوم عبدالرحمان عاجز سابق چیرمیں کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ اور معروف شاعر مرحوم عظمت الدین سعادت کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔یہ رنفرنس گرم چشمہ ایک کالج کے ہال میں منعقد ہوا جس میں علاقے کے معززین ،مرحوم عبدالرحمان عاجز کے اہل خانہ ،شعرائے کرام،کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے سنئیر ممبران اور ادب و ثقافت کے دلدادہ حضرات نے شرکت کیں۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔عزیز جلال الحسنی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ مرحومیں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے چیرمیں  غیاث الدین سوالی نے معزز مہمانان و حاضرین کو پروگرام میں خوش امدید کہا ۔پروگرام کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ استاز شربت خان جبکہ صدارت کے فرائض سردار اعظم ممبر وی ۔سی کونسل موغ نے انجام دئیے ۔ پروگرام میں  پرنسپل معروف سابق بیورکریٹ اسلام الدین اور انجمن ترقی کہوار حلقہ دروش کے جناب اعجاز آحمد اعجاز اور گورنمنٹ ھایئر سکینڈری سکول کے لکچرر  افسرالدین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کیں۔

 پروگرام میں کہوار اہل قلم گرم چشمہ کے شعرائے کرام نے بچھڑجانے والے اپنے دو مرحوم بھائیون کے نام مرثیہ کلام اور مقالہ جات پیش کئے جن میں ان کے ادبی و ثقافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے معروف شاعر  سید اکرم علی شاہ عیان نے عظمت الدین سعادت کی شاعری پر مفصل مقالہ و تنقیدی جائزہ پیش کیا جبکہ معروف شاعر میرزہ عالم عالم نے عبدالرحمان اور عظمت سعادت کے حوالے سے مقالہ بھی پیش کیا۔ کہوار اہل قلم گرم چشمہ کے سابق صدر فرہاد خان نے بچھڑنے والے ساتھیون کے زندگیوں اور ان کے ادبی خدمات کے حوالے سے حاضرین کو اگاہ کیا ۔ ۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مہماں خصوصی استاز  شربت خان نے شعرائے کرام سے شاعری کے مختلف اصناف کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ ادب کے ان اصناف کا ادراک کرتے ہوئے شاعری کے زریعے شعرائے کرام اصلاح معاشرہ میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق بیوروکریٹ پرنسپل اسلام الدین نے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے ممبران کو شاباشی دی اور کہا کہ اس طرح کے کانفرنس کا انعقاد احسن قدم ہے انہون نے کہا کہ شعرا کو چاہئے کہ وہ اپنے آپ کو صرف غزل تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے معاشرے کی بہترین اصلاح کے لئے بروکار لائیں ۔شعرا معاشرے کا آئینہ بنیں اور اصلاح معاشرے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہون نے عظمت الدین سعادت اور عبدالرحمان کی ادبی و ثقافتی کاوشون پر ان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔انہون نے اہل قلم گرم چشمہ کے لئے اپنی طرف سے دس ہزار روپے کا بھی اعلان کیا۔ ساتھ ہی ساتھ کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے ساتھ مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے صدرمحفل سردار اعظم نے بھی شاعری کے مختلف پہلوون پر بات کی اور مرحوم عبدالرحمان اور عظمت الدین سعادت کی اچانک اس دار فانی سے رخصتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونون کی بے وقت جدائی کو وادی انجیگان کے لئے ایک بہت ہی بڑا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا انہون نے عبدالرحمان عاجز کو ادب و ثقافت کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ اس کا انتقال بھی ادب و ثقافت کی ابیاری کرتے ہوئے ہوئی اور اس کی زندگی بھی ثقافت کی خدمت میں گزری کہا کہ اس کا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا ۔پروگرام سے صوبیدار میجر ریٹائرڈ جناب حسین جان اور وی سی ممبر بگشت کونسل رحمن نے بھی خطاب کیا اور پروگرام کے انعقاد پر اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے کابنیہ و ممبران کا شکریہ ادا کیا۔معروف شاعر خوش محمد خوشبو نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور عبدالرحمان و عظمت سعادت کے ساتھ بیتے لمحون کو یاد کرکے ان کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انجمن ترقی کہوار حلقہ دروش کے صدر  اعجاز آحمد اعجاز نے بھی پروگرام کے انعقاد پر اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کی تعریف کی انہون نے مذید کہا کہ شعرائے کرام اپنے بہترین تخلیقی صلاحیتون کو بروکار لاتے ہوئے معاشرے کی بہتری میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔ کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے صدر اور وی سی چیرمیں پرابیگ  علاوالدین حیدری نے بھی پروگرام سے خطاب کرتےہوئے بچھڑے ساتھیون کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی فنی و ادبی خدمات کے حوالے سے بھی تفصیل سے گفتکو کی۔پروگرام میں جن شعرائے کرام نے مرثیہ کلام پیشن کئے ان میں ۔  عدنان بلوچ،  شیر افگان افگان ، میرحسام میر، محمد یونس عادل ،  فیاض آحمد فیض،فرہاد خان فرہاد ،  حیدر علی آتش ، گل خان گل ،سید اکرم علی شاہ عیان ، میرزہ عالم عالم، غیاث الدین سوالی ،شرافت خان شرافت و  علاوالدین حیدری شامل تھے۔ پروگرام کے آخر میں صدر علاوالدین حیدری نے معزز مہمانان گرامی و سب حاضرین کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے کمپیئرنگ کے فرائص اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے سکیریٹری اطلاعات فرہاد خان فرہاد نے انجام دیئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔