تازہ ترین

ملاکنڈ ڈویژن اورچترال میں ٹورازم اور کلجر کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت اور دو کمپنیز کے درمیان مشترکہ طور پر مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبر پختونخواہ کے ملاکنڈ ڈویژن اور بلخصوص چترال میں ٹورازم اور کلجر کے فروغ کے لیے صوبائی حکومت اور دو کمپنیز کے درمیان مشترکہ طور پر مل کر اقدامات کرنے پر اتفاق رائے ھو گیا ھے اس سلسلے میں پشاور کے مقامی ھوٹیل میں اھم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر محنت ٹقافت انسانی حقوق شوکت یوسف زئی نے خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر ا علی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر وزیر زاداہ ،پی ٹی آئی سینئر رہنما عبداللطیف،قشقار ٹورازم کمپنی کے محمد علی مجاہد، النور کمپنی کے ڈاکٹر عائشہ ،سینیر صحافی ذوالفقار علی شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبہ میں سیاحت کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ یہ صوب ٹورازم کے لئے ایک حب بے اور ٹورازم ھی اس ملک کا مستقبل ھے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو ٹورازم کے لئے ریسورس سے نوازا ہے اور ھم ان وسائل کو صحیح خطوط پر استوار کریں تو ھمارا ملک سیاحت کے لئے جنت بن جائے گا ۔ انہوں نے دونوں کمپنیز کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اس حوالے سے بھر پور تعاون کرے گی جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ک عنقریب چترال اپر میں کلجر ٹورازم تقریب منعقد کی جائےگی ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔