ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال،پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور سول ڈیفنس چترال کے تعاون سے چترال کے نوجوانوں کیلئے ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد

چترال(چترال ایکسپریس۔۔۔اشتیاق چترالی)ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئر چترال،پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی(پی ار سی ایس) اور سول ڈیفنس چترال کے تعاون سے چترال کے نوجوانوں کیلئے ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد ٹاون ہال چترال میں منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی فنانس چترال انور اکبر خان مہمان خصوصی تھے اور ان سیکرٹری (پی ار سی ایس) ڈاکٹر ندا نے خصوصی طور پہ شرکت کی۔ان کے ساتھ دیگر شرکاء میں محمد ساجد آفریدی ڈسڑکٹ یوتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ فسٹ ایڈ آفیسر پی ار سی ایس اظہر عالم،ڈسٹرکٹ فیلڈ آفیسر پی ار سی ایس نعیم پراچہ،اسماعیل جان سول ڈیفنس آفیسر،اور محمد یحییٰ وارڈن سول ڈیفنس آفیسر کے علاوہ بھاری تعداد میں چترال بھر سے آئے ہوئے مردو خواتین سوشل ورکرز،سوشل ایکٹیوسٹس اور والنٹیرز نے شرکت کی۔
اس ٹریننگ میں PRCS کے فیلڈ آفیسر نعیم پراچہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور فسٹ آیڈ کے ذریعے انسانوں کی جان بچانے کے حوالے سے Practical ٹریننگ سے شرکاء کے سامنے ایسی صورتحال سے بنرد آزما ہونے اور ہسپتال پہنچانے اور دیگر صحت کی صورتحال کی دستیابی تک اس صورتحال سے نکلنے کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور بطور ٹریننگ ایک نوجوان مدثر کو بطور متاثرہ فرد کہہ کے ان کے اوپر یہ رولز اپلائی کرکے دکھایا اور شرکاء میں سے ہر فرد کو ایسے مواقع پہ یہ گر سکھا دئے تاکہ ایک انسان کی جان بچا کر گویا ساری انسانیت کو بچانے کے اقدامات سے ہر شریک ٹریننگ مستفید ہو سکے اور وہ گر اور طریقہ کار سیکھ سکے۔
ٹریننگ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے ٹریننگز سے معاشرے کا ہر فرد لیس ہو تو دوسری طرف آگے آکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے مواقع بھی بہم پہنچ جائیں اور ہم میں سے ہر ایک ایسے ٹریینگ کے ذریعے ایسے مواقع پر انسانوں کی خدمت کی۔جاسکے اور ایسے ٹریننگز کے مزید انعقاد پر بھی زور دیا۔آخر میں شرکاء کے درمیان سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔