وزیر اعلیٰ محمود خان کی مردان کے علاقہ چمتار میں پولیس چوکی پر بم دھماکے کی مذمت
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان کے علاقہ چمتار میں پولیس چوکی پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی کی ہدایت کی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیراعلی نے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
َِ
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں