حکومت وقت اور حکام بالا وادی لاسپور کے ساتھ ناروا سلوک بند کریں۔۔سہروردی خان یفتالی

چترال(چترال ایکسپریس)معروف سماجی و سیاسی کارکن سہروردی خان یفتالی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت وقت اور حکام بالا وادی لاسپور کے ساتھ ناروا سلوک بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنت نظیر وادی رامن کو دریائے لاسپور میں آبی طغیانی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہان تک لوگون کے گھر، زرعی زمینات ،میوہ دار درخت دریا برد ہوگئے ہیں۔ بدترین طغیانی سے گاؤں کے مختلف ندی نالے بھی دریا برد ہوگئے ہیں۔ فصلیں پکنے سے پہلے تباہ ہو رہے ہیں۔ اسکے علاؤہ ہرچین گودام میں گندم ختم ہوئے کئی دن گزرنے کے باوجود اناج نہیں پہنچائی گئی۔ جس سے علاقے میں غذائی قلت کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے بارے میں کئی بار متعلقہ اداروں کو اگاہ کر چکا ہوں لیکن مسائل جون کہ توں وہی ہے۔ اگر ان مسائل کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو ھمیں مجبوراً سڑکوں پہ آنا پڑے گا۔ تنگ آمد بہ جنگ امد۔ ھماری شرافت کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے مزید ھم اپنے غریب بھائیوں کو بے سرو ساماں نہیں دیکھ سکتے ہمیں اپنا حق چھینا آتا ہے۔ کئی بار این ایچ اے حکام کو آگاہ کرانے کے باوجود شاہی داس اور ہرچین نالہ میں بلڈوزر کا بندوست نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ ٹرانسپورٹرز منہ مانگی قیمت غریب عوام سے وصول کر رہے ہیں۔ اور اشیاء خوردونوش ڈبل قیمت میں علاقے پہچایا جاتا ہے۔

اگر عید تک ان مسائل کا کوئی حل نہیں بتایا گیا تو ھم راست اقدام لینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔