لوئر چترال کے کسی بھی مویشی منڈی میں بیمار،لاغر جانور نظر آئیں تو محکمہ لائیوسٹاک کو فون کریں۔ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک
چترال (چترال ایکسپریس) چترال پائین کے مختلف مویشی منڈیوں اور دیہات میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ ایکسٹنشن ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال کے زیر نگرانی کانگو بخار،لمپی سکین اور ڈنگی سپرے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ لوئر چترال میں عید قربان کیلئے لگائے گئے مختلف مویشی منڈیوں اور دیہات میں ڈاکٹر محمد سلیم ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک لوئر چترال کی زیر نگرانی میں کانگو بخار،لمپی سکین اور ڈنگی سپرے مہم لوئر چترال کے مختلف مویشی منڈیوں اور دیہات میں جاری ہے۔ اگر لوئر چترال کے کسی بھی منڈی میں بیمار،لاغر جانور نظر آئیں تو محکمہ لائیوسٹاک سے رابطہ کریں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں