چئیرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی یا سندھ گورنمنٹ کی طرف سے پرریشن کےبے گھر لوگوں کی بحالی کے لیے قدم اٹھائیں۔نظارولی شاہ

چترال (نمائندہ آئین)پاکستان پیپلز پارٹی لویر چترال کے انفارمیشن سیکرٹری معروف جیالا نظارولی شاہ نے چئیرمین پی پی پی و موجودہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے چترال میں ریشن کے مقام پر بہت بڑی تباہی ہوئی ہے وہاں پر مین شاہراہ جوکہ اپر چترال اور گلگت کو ملاتی ہے مکمل طور پر بند ہو چکی ہے اور ریشن کے ایک درجن سے زیادہ گھرانے بے گھر ہوچکے ہیں ایسے میں کے پی کے کی صوبائی حکومت ان متاثرین کی کی بحالی کے لیے ابھی تک کوئی قدم نہی اٹھایا ہے لہزا آپ سے اپیل ہے کہ اپ اس بات کا نوٹس لیکرپارٹی کی طرف سے یا سندھ گورنمنٹ کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان بے گھر لوگوں کی بحالی کے لیے قدم اٹھائیں جس طرح دو ہزار پندرہ میں سندہ گورنمینٹ کی طرف سے خورشید شاہ کوراع کے مقام پر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈ اور امدادی سامان پھنچایا تھا۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔