چترال اسٹوڈنٹس ویلفر ارگنائزیشن اسلام اباد کی کابینہ کی،حلف برداری تقریب 12جولائی کو چترال میں ہوگی۔سرپرست اعلی

چترال(چترال ایکسپریس)چترال اسٹوڈنٹس ویلفر ارگنائزیشن اسلام کے سرپرست اعلی شہزادہ محمد شفیق الملک نے کہا ہےکہ سی ایس ڈبلیو کی کابینہ مکمل ہوگئی ہے۔صدر سی ایس ڈبلیو او عالم زیب خان اور چئیرمین نور سلطان نے کابینہ مکمل کرکے ناموں کی ختمی فرست بھی ایگزکٹیو باڈی کو فراہم کردیے ہیں۔اور انشاء اللہ  تقریب حلف برداری 12جولائی2022 کو عید کے تیسرے دن تریچمیرویو ہوٹل چترال میں منعقد کیا جاۓ گا۔یاد رہے کہ تقریب حلف براداری راولپنڈی اسلام آباد میں یونیورسٹیز کی چھٹیاں اور عید کی چھٹیوں میں طالب علم چترال میں ہونے کی وجہ سے چترال میں رکھی گئ ہے تاکہ طالب علموں کو کوئی مسلہ نہ ہو۔چترال اسٹوڈنٹس ویلفر ارگنائزیشن راولپنڈی اسلام اباد میں طالب علمون کی ایک نمائندہ تنظیم ہے جو طالب علموں کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشیش کرتا ہے۔تقریب حلف برداری میں چترال سے تغلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو دعوت دی گئ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔