مستوج پل کو دریا برد ہونے سے بچانے کے لئے متاثرہ حصے میں پھتربھردی جائے،انجینئرفضل ربی جان

چترال (چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی لوئرچترال کے صدر انجینئرفضل ربی جان نے میڈیاسے گفتگومیں بتایاکہ گلگت ، لاسپور اور یارخون وادی کو چترال سے ملانے والا مستوج پل ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندہوگیاہے ۔ پل کے ساتھ مٹی اور بجری سے حفاظتی پشتے تعمیر کئے گئے تھے جو دریا کی کٹائی کے نذر ہو گئے۔انہوں نےنیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)حکام سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مستوج پل کوفوری بچانے کے لئے متاثرہ حصے میں پھتربھردی جائے تاکہ مزیددریاکی کٹائی کا نذرنہ ہوجائے ۔فضل ربی جان نے بتایاکہ موقع کوہاتھ سے جانے نہیں دیاجائے اگر ہنگامی بنیاد پرکام شروع کیاجائےتو مستوج پل کامتاثرہ حصہ کنٹرول کیاجائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔