وزیراعلیٰ محمود خان کی مردان کے علاقے کاٹلنگ میں پولیس ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان کے علاقے کاٹلنگ میں پولیس ٹیم پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہید پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء، وزیر اعلیٰ نے پولیس حکام کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنا ایک بزدلانہ فعل ہے اور یہ صوبے میں امن و امان کو خراب کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے، لیکن اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت مشکل کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔