وزیراعلیٰ محمود خان کی بیرسٹر دلاور شاہ روغانی اورتنویرجمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سینیٹر پروفیسر ڈاکٹر مہر تاج روغانی کے شوہر بیرسٹر دلاور شاہ روغانی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ یہاں سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی بخشش اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

 دریں اثناءوزیراعلیٰ نے معروف اداکار تنویر جمال کے انتقال پر بھی لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اسی طرح وزیراعلیٰ نے ٹانک،صوابی، درازندہ (ڈی آئی خان) اور دیگر علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔