وی سی ایون ٹو میں پی ٹی آئی شمولیتی تقریب،مختلف پارٹیوں سے سینکڑوں افرادپارٹی میں شامل

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کے نام پر سیاست کرنے والے اور اپنے بیرونی آقاؤں کے ساتھ مل کر عمران خان کی پاپولر حکومت کو گراکر نہ صرف ملک کی ترقی کو ریورس گئیر لگادیا ہے بلکہ کرپشن میں اپنی وسیع تجربے کو استعمال کرتے ہوئے تین مہینوں میں مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا جوکہ پی ٹی آئی حکومت کے تین سالوں سے ہزار گنا ذیادہ ہے جس سے غریب اب حیران وپریشان بھوک اور فاقے سے دوچار ہے۔ لویر چترال کےویلج کونسل ایون ٹو میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت سے سزا یافتہ چوروں کی مکس آچار حکومت نے عوام پر زندگی اجیرن بنادی ہے اور عمران خان کو اپنا آخری نجات دہندہ قرار دینے والوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے اور یہی بات ہے جوکہ امپورٹڈ حکمرانوں کی راتوں کی نیند حرام کرکے رکھ دی ہے اورآئے روز خان صاحب کے خلاف سازش گھڑنے اور ان کی کردار کشی کرنے میں اپنی ساری توانائی استعمال کررہے ہیں لیکن عوام کا ایک فیصد بھی ان کی جھوٹی کہانیوں پر یقین کرنے والا نہیں۔ معاون خصوصی وزیر زادہ نے اس موقع پر پی پی پی، جماعت اسلامی، جے یو آئی اور مسلم لیگ سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں خان صاحب کی قافلے کا حصہ بننے اور تعمیر پاکستان کی تحریک میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہاکہ ایون ہمیشہ سے مختلف حکومتوں کے ادوار میں بری طرح نظر انداز ہوتا رہا ہے لیکن عمران خان نے یہاں اقلیتی کوٹے میں صوبائی اسمبلی کی نشست دینے کے ساتھ ساتھ صوبائی کابینہ میں جگہ دے کر اس علاقے سے خصوصاً اور پوری چترال سے عموماً احساس محرومی کا خاتمہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ ایون کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے غوچھار کوہ ایریگیشن چینل کے لئے 20کروڑ روپے کی منظوری وزیر اعلیٰ نے دے دی ہے جبکہ قبرستان کے لئے 4چکورم زمین اور نوجوانوں کے مطالبے پر پانچ چکورم اراضی بھی خریدا جارہا ہے اور اس ویلج کونسل میں مختلف چھوٹے اسکیل کے ترقیاتی کاموں کے لئے پانچ کروڑ روپے سے ذیادہ دئیے جاچکے ہیں جن سے بعض منصوبہ جات مکمل ہوچکے ہیں اور بعض پایہ تکمیل کے قریب ہیں۔ بمبوریت روڈ کی میگاپراجیکٹ کے بارے میں معاون خصوصی وزیر زادہ نے علاقے کے آل پارٹیز کے رہنماؤں کو ان کی تقریروں کا متن یاددلاتے ہوئے کہاکہ وہ اب پی ٹی آئی کی حمایت کریں کیونکہ وہ پبلک کے سامنے کہاکرتے تھے کہ جس نے بمبوریت روڈ کی تعمیر کی، وہ اسی کے ہوکے رہ جائیں گے اور پی ٹی آئی حکومت نے 6ارب 64کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک پر کام شروع ہوچکا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔