وزیراعلی محمود خان کی ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر کے اندر گیس لیکج دھماکہ کے باعث ایک خاتون اور بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
چترال(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گھر کے اندر گیس لیکج دھماکہ کے باعث ایک خاتون اور بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ وزیراعلی نے مذکورہ المناک حادثہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔ درایں اثناءمحمود خان نے صوبے کے مختلف اضلاع میں متفرق حادثات و واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانی انسانون کے ضیاع پر بھی دکھ کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں