بمبوریت میں سیاحوں کی کار گہری کھائی میں جاگری، ایک نوجوان جان بحق اور تین زخمی ہوگئے

چترال ( محکم الدین ) کالاش ویلی بمبوریت میں سیاحوں کی کار گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک نوجوان جان بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ جان بحق ہونے والا امجد خان ولد فرید خان ساکن تیمر گرہ معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ کا دوست تھا۔ جو گذشتہ روز اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سیا حت کی غرض سے کالاش ویلی بمبوریت آیا تھا ۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں رحمت اللہ ، سہیل احمد اور رحیم اللہ بھی تیمر گرہ کے رہائشی ہیں ۔ جنہیں بعد آزان آر ایچ سی ایون پہنچایا گیا ۔ جہاں ڈاکٹر آفتاب اللہ نے چیک اپ اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعدریسکیو 1122 کے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال روانہ کیا ۔ تاک مزید ٹسٹ اور علاج کی سہولتیں فراہم کئے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق حادثہ خراب سڑک کے باعث پیش آیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔