وزیراعلیٰ محمود خان کی کوہاٹ سے لائے گئے مریض کے ساتھ ایل آرایچ کے ڈاکٹروں کے نامناسب رویے کی شکایت کا سخت نوٹس

سیکرٹری صحت کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کوہاٹ سے لائے گئے مریض کے ساتھ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کے نامناسب رویے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو معاملے کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ متاثرہ مریض کو فوراً ڈھونڈ کر ہسپتال میں داخل کرکے اس کے مکمل مفت علاج معالجے کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے اورمریض کو علاج کی فراہمی میں دشواری پیدا کرنے والے متعلقہ عملے کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے صحت کارڈ کے تحت پینل میں شامل تمام ہسپتالوں میں مریضوں کے مفت علاج معالجے کو بغیر کسی دشواری کے یقینی بنانے اور مفت علاج معالجے کے سارے عمل کو مریضوں کے لئے سہل بنانے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس طرح کی شکایات سامنے نہ آئیں۔ واضح رہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہری نے ڈاکٹروں کے نامناسب رویے کی شکایت کی تھی جس کا وزیر اعلیٰ نے سختی سے نوٹس لیا ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔