وزیراعلی محمود خان کی پشاور صدر میں بچی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس

پولیس حکام کو واقعہ کی تیز رفتار تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور صدر میں بچی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےپولیس حکام کو واقعہ کی تیز رفتار تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قاتلوں کی جلد گرفتاری کے لیے تمام تر ممکنہ ذرائع اور وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ محمود خان نے کہا کہ انسانیت سوز واقعہ میں ملوث سفاک قاتل انسان کہلوانے کے لائق نہیں،انہیں بہرصورت گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ وزیراعلی نے متاثرہ خاندان سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ درندہ صفت قاتل کسی صورت قانون سے بچ نہیں پائیں گے،انہیں کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔