چترال کے انٹر نیٹ صارفین کی ڈی ایس ایل کی ناقص سروس پر شدید رد عمل کا اظہار, صارفین سے ناقص سروس کا پورا بل وصول کیا جاتا ہے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے تمام انٹر نیٹ صارفین نے ڈی ایس ایل کی ناقص سروس پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال میں پی ٹی سی ایل کی کارکردگی بہتر ہونے کی بجائے دن بدن بدتر ہوتی جارہی ہے۔ جبکہ صارفین سے ناقص سروس کا پورا بل وصول کیا جاتا ہے اور سروس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ انٹرنیٹ صارفین نے کہا ہے کہ ناقص ڈی ایس ایل سروس کی وجہ سے زندگی اجیرن بن چکی ہے اور نیٹ کی آنکھ مچولی کی وجہ سے گھنٹوں انتظار کی گھڑیاں جھیلنی پڑتی ہیں۔ صارفین نے کہاکہ جو بل وصول کئے جارہے ہیں اُس کے مطابق لوگوں کو سروس دی جائے تاکہ لوگوں کوموجودہ مصیبت سے نجات مل سکے۔واضح رہے کہ چند دنوں سے ڈی ایس ایل سروس میں خرابی کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ادارے کے پاس شکایات درج کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ خرابی کو دور کی گئی ہے مگر مسئلہ اسی طرح برقرار ہے۔صارفین نے حکام بالاسے ڈی ایس ایل کی خرابی کو جلد از جلد دورکرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔