تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کی موسلادھار بارشوں کے تناظر میں تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جمعرات کے روز صوبائی دارلحکومت پشاور اوردیگر اضلاع میں موسلادھار بارشوں کے تناظر میں تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے تمام ٹی ایم ایز ، پی ڈی اے ، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کودن میں 24 گھنٹے الرٹ رہنے، صورتحال پر کڑی نظر ر کھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت کاروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ بارشوں کی وجہ سے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں۔ اُنہوںنے ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں کھڑے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے بھی بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بوقت ضرورت فوری ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیئے ۔ اس مقصد کیلئے پی ڈی ایم اے ، ضلعی انتظامیہ ، ٹی ایم ایز ، ریسکیوسروس اور دیگر تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بروقت نبھائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔