
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پیر کے روز ضلع نوشہرہ کے علاقہ ڈاگ اسماعیل خیل کا مختصر دورہ کیا
جہاں انہوں نےمشیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق الرحمن کی رہائش گاہ پر گئے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ وہ کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ رہے اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی معفرت کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
