تازہ ترین

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں اعلی عدلیہ کا فیصلہ حق وسچ اور عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے،وزیراعلی محمود خان

پشاور(چترال ایکسپریس) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سلسلے میں اعلی عدلیہ کا فیصلہ حق وسچ اور عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے، یہ جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کی جیت ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا اور یہ عدالتی فیصلہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیے کا بھر پور ساتھ دیا ہے، پنجاب کی طرح پورے ملک کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئیندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے ملک بھر میں بر سراقتدار آئے گی۔ محمود خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، ضمیروں کا سودا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی اور پیسے کے زوروں پر اقتدار میں آنے والے اب عوامی طاقت کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہیں سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام میں شعور پیدا کیا ہے اب عوام لٹیروں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، عمران خان ملک لوٹنے والوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور قوم ان کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کے اس فیصلے پر پی ٹی آئی قائدین، اتحادیوں، عوام اور تمام جمہوریت پسند قوتیں مبارکباد کے مستحق ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔