یونیورسٹی اف چترال کے زیر اہتمام بی۔ایس سطح کے امتحانات کا انعقاد
چترال(چترال ایکسپریس)چترال یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی۔ایس سطح کے امتحانات شروع ہوگئےہیں۔وائس چانسلر یونیورسٹی اف چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ یونیورسٹی اف چترال کے مختلف شعبہ جات کے امتحانی ہالوں کا
اچانک دورہ کیا۔اور امتحان دینے کےعمل کاتفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ امتحانی ڈیوٹی پر مامور امتحانی عملے کوکچھ ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اور امتحانی عمل پر اطمنان کا اظہار کرتےہوئے کہا
طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت اور ان کو سازگار ماحول مہیا کرنا ہمارے ترجیحات میں شامل ہے۔کیونکہ بہترین تعلیم و تربیت اور سازگا ر ماحول کے بغیر علم کا حصول ممکن نہیں اور کامیابی کا دارومدار طلباء کی انتھک محنت میں مضمر ہے
لہذاطلباءزوق و شوق اورلگن کے ساتھ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں۔انہوں نے امتحانی عملے کی حکمت عملی اورکو ششو ں کو سراہااور ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔