پاکستانی عوام کو عمران خان کے بیانیہ کی صداقت پر یقین آگئی ہے، اگلے الیکشن میں دو تہائی کی اکثریت کے ساتھ کامیابی منتظر ہے۔

چترال(چترال ایکسپریس)چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں اظہار تشکر کے سلسلے میں نماز شکرانہ ادا کرنے کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں پارٹی کارکنان نے شرکت کی اور ن لیگی حکومت سے پنجاب کو آزاد کرنے اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تاریخی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی لویر چترال کے نامزد جنرل سیکرٹری فخر اعظم کے انتظام سے سینگور پل کے مقام پر منعقد ہونے والی اس پروگرام میں اپنی خوشی کا اظہار کے لئے آتش بازی کے علاؤہ دیگر آئٹمز شامل کئے تھے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے کہا کہ پاکستانی عوام کو عمران خان کے بیانیہ کی صداقت پر یقین آگئی ہے اور اگلے الیکشن میں دو تہائی کی اکثریت کے ساتھ کامیابی منتظر ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔