تازہ ترین

چترال یونیورسٹی مالی بحران کا شکار، ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی نہیں ہو سکتی

چترال(چترال ایکسپریس) چترال میں قائم پبلک سیکٹر کے ادارے”یونیورسٹی آف چترال“ اسوقت شدید مالی بحران کی لپیٹ میں ہے اور ملازمین کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی جاسکتیں۔ اس حوالے سے یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس کی طرف سے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ایک لیٹر کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے سینٹ کی طرف سے منظوری کے باوجود ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے یونیورسٹی آف چترال کو جاری اخراجات برائے مالی سال 2021-22کے فنڈ نہیں ملے ہیں۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی طرف سے منظور شدہ 200ملین روپے کی گرانٹ کی رقم بھی ابھی تک یونیورسٹی کو موصول نہیں ہوئے ہیں۔ ان حالات میں یونیورسٹی آف چترال اپنے جملہ ملازمین کو ماہ جولائی کے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کر سکتی اسلئے تمام شعبہ جات کے سربراہان اپنے اسٹاف کو مطلع کریں۔

یونیورسٹی آف چترال کا اس طرح مالی مشکلات کا شکار ہونا افسوسناک ہے کیونکہ اس نوزائدہ ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حکام کو فوری توجہ دینی چاہیئے۔ اس سلسلے میں ایم این اے چترال، سینیٹر فلک ناز، معاؤن خصوصی وزیر زادہ اور چترال کے ایم پی اے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔