وزیر اعلیٰ محمود خان کی مردان میں بارشوں کے باعث چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مردان میں بارشوں کے باعث چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحومین کی بخشش کےلئے دعا گو ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلی نےصوبے کے دیگر مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے متاثرین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
<><><><><><><><>
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں