تازہ ترین

انجمن پٹواریان وقانونگویان خیبرپختونخواہ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری،حاجی صداقت اللہ صدر، امین اللہ چترالی جوائنٹ سکرٹری منتخب

چترال(چترال ایکسپریس)گذشتہ روز انجمن پٹواریان وقانونگویان خیبرپختونخواہ کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد ہوا۔حاجی صداقت اللہ صدراحسان علی بونیری جنرل سیکرٹری اور امین اللہ چترالی کوجوائنٹ سکرٹری اور مجلس عاملہ کا ممبرمنتخب کیا گیا۔پنجاب کے صدر شاہد انصر گورایہ نے صوبے کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔اس موقع پرشاہد انصر گورایہ صدر انجمن پٹواریان وقانونگویان پنجاب،راجہ مظہر صدر انجمن پٹواریان وقانونگویان آزاد کشمیر،امتیاز احمد مہر صدر انجمن پٹواریان وقانونگویان سندھ،خالد خان صدر آل پاکستان پٹواریان وقانونگویان اور مکمل شاہ چیئرمین سپریم کونسل آل پاکستان انجمن پٹواریان وقانوگویان موجود تھے۔تقریب میں پشاور سمیت ملک بھر کے پٹواریوں نے شرکت کی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔