بچے کے لئے ماں کے دودھ کی افادیت کے متعلق آگاہی تقریب ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی میں منعقد

آپرچترال(چترال ایکسپریس)محکمہ صحت اپرچترال خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام یونیسف کی تعاون سے منگل کو ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی میں ماں کے دودھ کی افادیت سے متعلق ایک پروقار تقریب منعقدہوا
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپرچترال  شاہ عدنان ،چرمین تحصیل مستوج  سردارحکیم ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال ڈاکٹر ارشاد احمد، پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر اپرچترال ڈاکٹر ضیاء اللہ ،ٹی ایم او مستوج  امین اللہ ،ڈاکٹر نسیم ، ڈاکٹر سہیل  اور ہسپتال کے جملہ سٹاف سمیت کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو  ڈاکٹر فضل محبوب  نےمہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تقریب کی اغراض و مقاصد بیان کی ۔
قاری احسان الحق وفا نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی۔تلاوت کلام پاک کے بعد نیوٹریشن اسسٹنٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی محترمہ صائمہ بی بی نے بچے کے لئے ماں کی دودہ کی افادیت پر روشنی ڈالی اور ماں کی دودھ کو بچے کے لیے ہر صورت ضروری قرار دیکر زور دیا کہ ماں کی دودھ کا متبادل کوئی بھی خوراک یا بازار سے خریدا ہوا دودھ نہیں۔ اس میں قدرت کی طرف سے ہر وہ اجزا شامل ہیں جو بچے کی ضرورت کو پوری کرتے ہیں۔
اوراسلامی نقطہ نظر سے ماں کی دودھ کم ازکم دو سال بچے کے لیے انتہائی ضروری اور متوازن خوراک ہے
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپرچترال  ڈاکٹر ارشاد احمد، چرمین تحصیل مستوج سردارحکیم اور اسٹنٹ کمشنر  شاہ عدنان  نےبھی ماں کے دودھ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
آخر میں کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو ڈاکٹر فضل محبوب  نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا
اور ماں کے دودھ کے افادیت کے بارے میں آگاہی واک کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوا
اس سے پہلے ڈی ایچ او آفس میں ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی  ڈاکٹر فرمان ولی خان؟ تحصیل خطیب فصیح الرحمن ، کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈبلیو جناب ڈاکٹر فضل محبوب ، کوآرڈینیٹر پبلک ہیلتھ  ڈاکٹر ضیاء اللہ سمیت متعلقہ سٹاف نے شرکت کی
اور ماں کے دودھ کی افادیت کے آگاہی کو تمام گھرانوں تک پہچانے کے عزمکا اظہار کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔