وزیر اعلیٰ محمود خان کی بلوچستان میں آرمی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بلوچستان میں آرمی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے حادثے میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر اعلی فوجی حکام اور عملے کی شہادت پر تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام شہداءکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس المناک حادثے نے پوری قوم کو رنجیدہ کردیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا ہے بلوچستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے اصل ہیرو ہیں اور پوری قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پاک فوج کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔