چترال میں محرم الحرام عشرہ شہادت فاروق و حسینؓ کے طور پر منایا جائے گا۔ نوازمدنی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چیرمین ضلعی سیرت کونسل چترال حافظ نواز مدنی نے ایک اخباری بیان میں کہاھے کہ چترال بھر میں محرم الحرام شہادت فاروق وحسینؓ کے طور پر منایا جائے گا اس حوالے سے لویر و اپر چترال کے مختلف مقامات پر سیرت سیدنا حضرت عمر فاروقؓ اور سیرتِ سیدنا حضرت حسینؓ کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ھوں گے جس میں کانفرنس سیمینار و حمدو نعت محافل شامل ھے اس حوالے سے مرکزی تقریب سالانہ عظیم الشان شہادت فاروق و حسین کانفرنس دس محرم الحرام مورخہ 9 اگست کو تاریخی گول مسجد سنگور میں منعقد ھو گی جس میں چترال بھر سے علماء کرام شرکت فرمائیں گے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اسلامی سال کے آغاز ھونے کے ساتھ ساتھ خاندان نبوت اور اصحاب محمدؐ کے لازوال قربانیوں کا عظیم داستان بھی ھے جس کومکمل طور پر سمجھنا اور قوم کو سمجھانا وقت کااھم تقاضااور ضرورت ھے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔