وزیراعلی محمود خان کی عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے آزالے کے لئے آن لائن کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے آزالے کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر آن لائن کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔
حاضر وزیر اعلی- خپل وزیر اعلی کے نام سے یہ آن لائن کھلی کچہریاں ہر ضلع کے لئے الگ الگ منعقد کی جائیں گی جو ہفتے میں دو دفعہ منعقد ہونگی۔ آن لائن کچہری میں عوام صوبائی حکومت سے متعلق اپنے مسائل اور شکایات براہ راست وزیر اعلی کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔ شکایات کنندگان بذریعہ ویڈیو لنک اس کچہری میں شریک ہو سکتے ہیں جس کے لئے طریقہ کار پہلے سے وضع کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی ان مسائل کے حل اور شکایات کے آزالے کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے۔متعلقہ انتظامی سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر حکام بھی کھلی کچہریوں میں شریک ہونگے۔ اس سلسلے میں پہلی آن لائن کھلی کچہری تین آگست بروز بدھ صبح ساڑھے دس منعقد ہوگی اور یہ پہلی ان لائن کچہری سیلاب سے متاثرہ ضلع ٹانک کے لئے مختص ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔