لویر چترال میں پی ٹی آئی کی ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

چترال (چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ہدایت پر نامزد ضلعی جنرل سیکرٹری فخر اعظم کی قیادت میں لویر چترال میں پی ٹی آئی کے کارکنان نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اوران سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ویلج کونسل خورکشاندہ کے چیر مین شاہد احمد کے علاوہ پارٹی کے دیگر سینئر رہنما مختار علی شاہ، شیر جہان ساحل، نذیر احمد، عیداللہ عیدی اور دوسروں نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ آئینی ادارہ ہونے کی بجائے پی ڈی ایم کی زیلی ادارے کا کردار ادا کررہی ہے اور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بعدازاں جلوس مختلف مقامات سے گزر تا ہوا چترال پریس کلب کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔