دس محرم الحرام کوکہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے زیر نگرانی شہادت امام حسین رضی کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)دس محرم الحرام کوکہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ کے زیر نگرانی گرم چشمہ کے کونسل حال میں شہادت امام حسین رضی  کے موضوع پر ایک سیمنار اور مشاعرہمنعقد ھوا جس میں معروف شعراء،عوامی نمایندے اور ذندگی کے مختلف شعبوں۔سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ریفرنس کا متن تھا فلسفہ شہادت امام حسین رضی  ۔

پروگرا م کے مہمان خصوصی معروف سوشل ایکٹویسٹ جناب محمدامین اور صدر محفل ممبر وی سی شغور اور سابقہ الواعظ سرپرست اعلیٰ کہوار اہل قلم حلقہ گرم چشمہ سردار اعظم سنگال تھے ۔
اس اھم پروگرام میں کہواراہل قلم گرم چشمہ کے صدر علاؤالدین حیدری ،چیرمین غیاث الدین سوالی،سید اکرام علی شاہ عیاں،عدنان بلوچ،شرفت خان،شیر افگن،گل خان گل،سلطان صلاح الدین صلاح کے اورمتعدید شعراء نے امام اعلی مقام اور ان کے رفقاء کے عظیم قربانیون کو اپنے اشعار خراج عقیدت پیش کیئے اور سید الشہداء سے محبت کے نذرانے پیش کیے۔پروگرام۔کے مہمان خصوصی جناب محمدامین نے امام۔حسین رضی  کے عظیم قربانی پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ حق اور باطل کا معرکہ تھا واقعہ کربلا ایک اہم درس ھے جوکہ ہمین یہ سیکھا تا ھے کہ حالات جو بھی ہو ظلم اور نا انصافی کے سامنے جھکنا نہیں چاھیے اور خوف کے بھوت کو توڑنا دینا چاہیئے۔ چیرمین وی سی موغ سجاد پرتوئی نے بھی امام حسین رضی  کی شان میں اپنا نذرنہ عقیدت کےیش کیا اور آخر میں صدر محفل نے تاریخی حوالوں کے ساتھ امام حسین رضی  کے وقعہ کربلہ کی منظر کشی کی۔ محفل کے اسٹیج سیکرٹر ی کے فرائض سید اکرام علی شاہ عیان نے انجام دی۔اور محفل میں چھ وی سی سیز کے منتخب چیرمینز اور ممبران بھی شراکت کی۔اور آخر میں یہ فیصلہ ہوا کہ آئندہ اس سیمنار کو پورے چترال لیول پر منائیں گے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔