تازہ ترین

دریا چترال میں گرکر جان بحق ہونے والے نوجوان کی لاش دریا سے برامد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) منگل کے روز چترال شہر میں کڑوپ رشت بازار اور گہتک دنین کے درمیان پرائیویٹ چیرلفٹ میں دریاعبور کرنے کے دوران ایک نوجوان دریا میں گرکر جان بحق ہوگئے جس کی لاش کو پانچ کلو میٹر دور جوٹی لشٹ کے مقام پر تین گھنٹے بعد ریسکیو 1122کے غوطہ خوروں نے دریا سے برامد کیا۔ پولیس اسٹیشن چترال کے اہلکار نے متوفی کا نام حضرت عمر ولد فضل معبود بتایا جس کا تعلق چترال شہر کے نواحی گاؤں کاری سے ہے۔ پولیس نے ضابطہ فوجدار ی کے دفعہ 174کے تحت انکوائری شروع کردی ہے تاکہ نوجوان کے موت کے اصل وجہ سامنے آسکے۔ متوفی مقامی سرکاری کالج میں انٹرمیڈیٹ کلاس کا طالب علم تھا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔