
ضلعی انتظامیہ عوام کو لوکل فلور ملز آٹا فراہم کرنے کے لئےفوری طور پر بند سیل پوائنٹس دوبارہ بحال کریں۔طاہرزمان۔
چترال(چترال ایکسپریس)تجار یونین چترال کے سابق سیکرٹری جنرل طاہر زمان نے ایک اخباری بیان میں ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو لوکل فلور ملز آٹا فراہم کرنے کے لئےفوری طور پر بند سیل پوائنٹس دوبارہ کھول دیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام دشمن نوٹیفکیشن پالیسی کے تحت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے سخت تکلیف اور پریشانی میں مبتلا کیا گیاہے۔بازار میں سیل پوائنٹس کی موجودگی کی وجہ سے آسانی تھی لیکن اب نامعلوم وجوہات کی بناء پر سیل پوائنٹس کو بند کرکے عوام کو کوفت میں مبتلا کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگر دو دن کے اندر اندر سستا بازار اور چترال بازار کے مختلف سیل پوائنٹس بحال نہیں کیےگئےتو نوجوانان چترال،عوام چترال اور متاثرین کو لیکر سخت احتجاج کیا جائے گا ۔
