خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں کےسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ

پشاور(چترال ایکسپریس)خیبر پختونخوا کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ صوبے میں حالیہ دنوں گرمی کی لہر میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تعطیلات میں توسیع کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق تعطیلات میں توسیع کا اطلاق صرف گرمائی علاقوں کے سکولوں پر ہوگا اور گرمائی علاقوں کے سکول اب 15 اگست کی بجائے یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ مزید برآں چھٹیوں میں توسیع کا اطلاق میٹرک تک کے طلبہ کے لئے ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔