دروش گرین گودام میں عوام کے لئے گندم کی فراہمی کو بحال کیا جائے۔وی سی چیئرمین و کونسلرز کا مشترکہ اجلاس

چترال(چترال ایکسپریس) وی سی چیئرمین اور کونسلر کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت عمران الملک چیئرمین وی سی جنجیریت دروش میں منعقدہوا۔شراکاء اجلاس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دروش میں فلور ملز کھولنا اچھی بات ہے مگر اس کو بنیاد بناکر گودام میں گندم کی فراہمی بند کرنا کسی بھی صورت جائز نہیں۔کیونکہ گندم کا استعمال آٹے کے علاوہ مختلف مقاصد کے لئے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ گندم کی فراہمی بند کرنے سے لوکل آٹا مشین اور اس میں کام کرنے والے مزدور بے روزگار ہوجائیں گے جبکہ دوسری طرف فنی خرابی کی صورت میں آٹے کا بحران پید ا ہوسکتا ہے۔فلور مل کی پیداوار بھی اتنی نہیں ہے کہ اس سے لوکل ڈیمانڈ کو پورا کیا جاسکے۔اجلاس میں متفقہ طورپر قرارداد منظور کی کہ دروش گرین گودام میں عوام کے لئے گندم کی فراہمی کوفوراًبحال کیا جائے اور فلور ملز والے اپنے لئے سیل پوائینٹ کھولوائیں۔اس کے برعکس بحران اور امن وامان کا مسئلہ پیدا ہونے کی صورت میں ذمہ داری تحصیل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔اجلاس میں وقار احمد وی سی چیئرمین شاہنگار،فاروق علی شاہ وی سی چیئرمین اڑیان،رحمت جمال الدین وی سی چیئرمین پوٹھیناندہ،عبدالقادر وی سی چیئرمین بازار دروش،رحمت خان وی سی چیئرمین سویر،سکندر حیات وی سی چیئرمین کیسو،نذیر اللہ جنرل کونسلر اڑیان،راحت علی جنرل کونسلر کلکٹک،خواجہ مہتاب الدین صدر یوتھ فورم تحصیل دروش اور اسمعیل مغل جنرل کونسلر موجود تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔