وزیراعلیٰ محمود خان کی ریگی ماڈل ٹاﺅن میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت

فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شہادت پر اُن کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے علاقہ ریگی ماڈل ٹاﺅن میں پولیس موبائل پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی شہادت پر اُن کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی اور متاثرہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے۔دریں اثناءوزیراعلیٰ نے ضلع خیبر کے علاقے طور خم میں چھت گرنے کے نتیجے میں دو بچیوں کے جاں بحق ہونے جبکہ پشاور کے علاقے ارمڑ میں دو کمسن بھائیوں کے واٹر ٹینک میں ڈوب کر جاںبحق ہونے کے واقعات پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اُنہوںنے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے لئے صبر جمیل کی دُعا کی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔