ڈایمنڈ جوبلی تقریب یوم آزادی بونی اپر چترال میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی)پروگرام ڈایمنڈ جوبلی تقریب یوم آزادی گورنمنٹ ہائی سکول بونی اپر چترال میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا دل سے دعا نکلتی ھے کہ باری تعالی وطن عزیز کو متعین کردہ بنیادوں پر قائم ودائم رکھیں اس پر اپنی رحمتوں کا سایہ ہمیشہ برقرار رکھیں تقریب کا آغاز رب دوجہان کے نام گرامی سے کیاگیا پھر قومی پرچم لہرایاگیا اور اپر چترال پولیس کی چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور اس کے بعد سکول ہذا کے بوائے سکاوٹس دستے نے مارچ پاس کا مظاہرہ کیا پروگرام کا دوسرا حصہ سکول کے کانفرس ہال میں منعقد کیا گیا مفتاح الدین ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اپر چترال نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی صدر محفل جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان  مہمان خصوصی کی نشست پر براجمان تھے دیگر مہمانان میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردارحکیم  ،ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر  عیسی  ،پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل اپر چترال  امتیاز عالم ص ،پریذیڈنٹ لوکل کونسل بونی ،محکمہ تعلیم اپر چترال کے ADOs ,ASDEOs صاحبان ،ریٹایرڈ اساتذہ کرام ،سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء وطالبات نے شرکت کرکے پروگرام کو رونق بخشی ۔سکول ہذاکے طلباء وطالبات نے حمدباری تعالی،نعت شریف،ملی نعمے اور تقاریر پیش کرکے داد وصول کیں ۔ مہمان خصوصی ڈی پی او  ،صدر محفل ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور تحصیل چیرمین مستوج اپنے اپنے خطاب میں آزادی کی اہمیت وضرورت کے ساتھ ساتھ وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا اور قوم کو وطن عزیز کی ڈایمنڈ جوبلی کے موقع پر مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ محنت اور اتفاق واتحاد سے وطن کی سر بلندی کے لئے کوشیشیں کرنے کی تلقین کی۔اسطرح یہ پروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔