تازہ ترین

گورنمنٹ مڈل سکول گشٹ لاسپور میں جشن ازادی کی پروقار تقریب۔

اپر چترال (چترال ایکسپریس۔۔۔جمشیداحمد)ملک بھر کی طرح اپر چترال میں بھی جشن ازادی جوش و جذبے سے مناٸی گٸی اس مناسبت سے ایک پر وقار تقریب گورننمنٹ مڈل سکول گشٹ لاسپور میں منعقد ہوٸی جس کی صدارت سکول کے پرنسپل ایاز احمد نے کی جبکہ اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی ریٹاٸرڈ صوبیدار شیر گل تھے۔تقریب میں سکول کے طلبا و طالبات کے علاوہ والدین اور عماٸیدین علاقے کی کثیر تعداد شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ اغاز طالب علم اسرار اللہ کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب میں مظہرالدین اور ساتھی حمد باری تعالی, ساون ساقی نعت رسول مقبول ,شاٸستہ اقبال نےازادی کی اہمیت پر اردو تقریر,کاٸنات نازش انگریزی میں تقریرپیش کی اور چھوٹےبچوں نےٹیپلو پیش کیے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبیدار شیرگل نے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا اور طالبات اور بچوں کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا اور منعقدہ تقریب کی تغریف کی اور ازادی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب کے صدر سکول ہذا پرنسپل ایازاحمد نے مہمانوں اورشرکا کا شکریہ ادا کیا اور طلبا اور طالبات کو تعلیم کی طرف زیادہ توجہ دینے محنت کرنے معاشرہ, ملک اور قوم کی خدمت کرنے کی نصیحت کی ۔اخر میں یہ تقریب ملک کی سلامتی خوشحالی اور استحکام کی دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پزیر ہوٸی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔