معروف شخصیت  شمسیار خان کی شہزادہ بختیارکی صاحبزادی کی انتقال پر تعزیت

چترال(چترال ایکسپریس) شہزادہ بختیار کلکٹک کی  جواں سال صاحبزادی، شہزادی ذینب کی اچانک رحلت پربونی کی معروف شخصیت  شمسیار خان نے اپنے جملہ خاندان کے ساتھ ایک تعزیتی پیغام میں شہزادہ بختیار، شہزادہ افتخار ، شہزادہ  پرویز اور شہزادہ داؤد نظامی کے ساتھ غم کی گھڑی کو گزارتے ہوئےسخت افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اس اندوہناک غم کو دل میں سہہ کر اللہ تعالیِ کی منشاء کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کی بہترین روایت قائم کرنے پر خصوصی طور پر شہزادہ بختیار اورتمام لواحقین کے اعلی ہمت اور حوصلے کو  سراہا ہے ۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حال ہی میں وہ بھی ایسے ہی ایک دلگداز سانحے سے گزرے ہیں لہذا  گھر پر تعزیت کےلیے آنے والے  مہمانوں کی امدو رفت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ خود شہزادہ صاحبان کے  گھر نہیں جا سکے البتہ اپنے خاندان سے اپنے بھائی سردار عالم تاج کو تعزیت کے لیے  بھیجا تھا ۔

انہوں نے دعا کی کہ آللہ تعالیٰ مرحومہ بیٹی کی روح کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام  لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔